میمو کیس: حسین حقانی کے وکیل کو ویزا مل گیا،وقت کم ہونے کی وجہ سے جانا انتہائی مشکل ہے، زاہد بخاری

منگل 21 فروری 2012 11:43

حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری کوبرطانیہ کاویزہ جاری کردیا گیا۔زاہد بخاری کے ہمراہ ان کے دو معاونین کوبھی برطانیہ کا ویزہ جاری کر دیا گیا۔ ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد بخاری نے بتایا کہ انہیں اور ان کے دو معاونین کو برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے آ گاہ کیا گیا ہے کہ انہیں ویزہ جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

زاہد بخاری نے کہا کہ وہ سفری انتظامات کی بھر پور کو شش کر رہے ہیں لیکن وقت کم ہونے کی وجہ سے جانا انتہائی مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ نہ جا سکے تو اس حوالے سے کمیشن کو آ گاہ کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :