میمو کمیشن کا اجلاس کل، منصور کا ویڈیو بیان لینے کیلئے تیاریاں مکمل،حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری کو ویزا مل گیا

منگل 21 فروری 2012 13:05

میمو تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس کل ہوگا۔ منصور اعجاز کے ویڈیو بیان کی ریہرسل اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج پھر ہو گی۔سیکرٹری میمو کمیشن راجہ جواد عباس ہائی کورٹ کے تکنیکی سٹاف کے ساتھ مل کر ویڈیو بیان ریکارڈ کرنے کی آج دو بجے دوبارہ ریہرسل کریں گے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں آلات کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ آلات کی تنصیب کورٹ نمبر ایک میں کی گئی ہے جس کے لیے سپریم کورٹ کے احکامات پر کیبنٹ ڈویڑن اوراین ٹی سی نے آلات فراہم کیے ہیں۔

(جاری ہے)

ریہرسل کے دوران میڈیا کو کمرہ عدالت نمبر ایک میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ منصور اعجاز کل کمیشن میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے ۔ دوسری جانب برطانوی ہائی کمیشن نے میمو کیس میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری کو ویزا جاری کر دیا ہے ۔ ہائی کمیشن نے زاہد بخاری کو فون کرکے ویزا کے اجرا کے بارے میں بتایا۔ زاہد بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویزا ملنے میں کافی تاخیر ہوئی ہے اب لندن جانا ممکن نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :