میمو گیٹ اسکینڈل کے حقائق جاننے کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس (کل) ہوگا،لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے منصور اعجاز کا بیان قلمبند کیا جائیگا،لندن میں موجود سیکرٹری میمو کمیشن راجہ جواد عباس نے ہائیکورٹ کے تکنیکی سٹاف کے ساتھ ملکر ویڈیو بیان ریکارڈ کرنیکی ریہرسل کی ،حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری اور انکے معاونین ویزا ملنے میں تاخیر کے باعث لندن روانہ نہ ہو سکے ،منصور اعجاز کے وکیل اکرم شیخ بھی لندن روانہ نہیں ہوئے

منگل 21 فروری 2012 19:42

میمو گیٹ اسکینڈل کے حقائق جاننے کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ( بدھ ) جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کورٹ کے کورٹ نمبر1میں ہوگا ،اجلاس میں پاکستانی ہائی کمیشن لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے میمو کے مبینہ مرکزی کردار منصور اعجاز کا بیان قلمبند کیا جائیگا ، شواہد اور بیان لینے کیلئے لندن میں موجود سیکرٹری میمو کمیشن راجہ جواد عباس نے گزشتہ روز ہائیکورٹ کے تکنیکی سٹاف کے ساتھ ملکر ویڈیو بیان ریکارڈ کرنے کی ایک بار پھر ریہرسل کی میمو سکینڈل کے مبینہ کردار سابق سفیر حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری اور انکے معاونین ویزا ملنے میں تاخیر کے باعث لندن روانہ نہ ہو سکے جبکہ منصور اعجاز کے وکیل اکرم شیخ بھی لندن روانہ نہیں ہوئے

متعلقہ عنوان :