بریگیڈئیرعلی کی طبیعت خراب، سیالکوٹ سے راولپنڈی منتقل

ہفتہ 10 مارچ 2012 11:27

کالعدم تنظیموں سے تعلقات اوربغاوت کے الزام میں گرفتاربریگیڈئرعلی کو سیالکوٹ سے راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔ ایڈووکیٹ کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم نے ذرائع سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ سیالکوٹ میں ٹرائل کے دوران ان کے موکل بریگیڈئرعلی کی طبیعت اچانک بگڑگئی۔

(جاری ہے)

عدالتی احکامات پرانہیں راولپنڈی میں آرمڈ فورسزانسٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بریگیڈئرعلی خان گزشتہ 8 ماہ سے عارضہ قلب میں مبتلا ہیں۔ وہ آج ہسپتال میں ان سے ملاقات کریں گے۔