نومنتخب سنیٹرز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، نیئر حسین بخاری چیئرمین اور صابر بلوچ ڈپٹی چیئرمین منتخب ہونے کے امکانات

پیر 12 مارچ 2012 11:35

پاکستان کے ایوان بالا کے نو منتخب چون سنیٹرز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ افرسیاب خٹک نے چیف پریذائنڈنگ آفیسر کی حیثیت سے ارکان سے حلف لیا۔ انہیں صدر پاکستان آصف علی زرداری نے آج کے اجلاس کی صدارت کے لئے نامزد کیا تھا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اپوزیشن نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لئے اپنے امیدوار نالانے کا فیصلہ کیا ہے لہذا اس بات کے امکانات بڑھ گئے ہیں کہ نیئرحسین بخاری چیئرمین اور صابر بلوچ ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوجائیں گے۔