نیئر بخاری نے باضابطہ طور پر چیئرمین سینیٹ کا عہدہ سنبھال لیا

پیر 12 مارچ 2012 16:14

چیئرمین سینیٹ سید نیئر بخاری اور ڈپٹی چیئرمین صابر بلوچ نے باضابطہ طور پر اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔صدر آصف علی زرداری کی جانب سے سینیٹ کے سپیشل سیشن کی صدارت کیلئے نامزد کردہ سینیٹر افراسیاب خٹک نے نو منتخب چیئرمین سینیٹ سید نیئر بخاری سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

حلف برداری کی تقریب کے بعد نیئر بخاری نے باضابطہ طور پر چیئرمین سینیٹ کا چارج سنبھال لیا۔ نیئر بخاری نے نو منتخب ڈپٹی چیئرمین صابر بلوچ سے حلف لیا۔اس سے قبل سینٹ کے سپیشل سیشن میں 54 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھایا۔ تقریب حلف برداری کے بعد ارکان نے سینیٹ میں باضابطہ طور پر حاضری دی۔

متعلقہ عنوان :