پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر سید نیئرحسین بخاری بلامقابلہ چیئرمین اور سینیٹر صابر بلوچ ڈپٹی سینیٹر بن گئے ، سید نیئر حسین بخاری سے پریذائڈنگ آفیسر عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر افراسیاب خٹک نے حلف لیا ،چیئر مین سینٹ نے ڈپٹی چیئر مین سے حلف لیا ، ایوان جئے بھٹو ،جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا ،سینیٹ کے ارکان تعداد 104ہے ، 41نشستوں کیساتھ پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن گئی

پیر 12 مارچ 2012 16:28

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر سید نیئرحسین بخاری بلامقابلہ چیئرمین اور سینیٹر صابر بلوچ ڈپٹی سینیٹر منتخب بن گئے نو منتخب چیئر مین سید نیئر حسین بخاری سے پریذائیڈنگ آفیسر عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر افراسیاب خٹک نے حلف لیا جس کے بعد چیئر مین سینٹ نیئر حسین بخاری نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر ڈپٹی چیئر مین سینٹ صابر بلوچ سے حلف لیا ۔

پیر کو 54نومنتخب سینیٹرز نے ایوان بالا کی رکنیت کا حلف اٹھایا جس کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ہوا جس میں پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے نیئرحسین بخاری چیئر مین اور صابر بلوچ بلامقابلہ ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگئے۔ ان کے مقابلے میں کسی بھی جماعت نے اپنا امیدوار نامزد نہیں کیا تھا۔سینیٹ کے ارکان تعداد 104ہے جس میں 41نشستوں کے ساتھ پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ہے۔

(جاری ہے)

حزب مخالف کی مسلم لیگ( ن) کے پاس 14سیٹیں ہیں۔دیگر جماعتوں میں عوامی نیشنل پارٹی کی 12، جمعیت العمائے اسلام (ف)اور متحدہ قومی موومنٹ 7-7، مسلم لیگ(ق)کی پانچ، بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی چار جبکہ نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ فنکشنل کی ایک، ایک نشست ہے چیئر مین سینٹ نیئر حسین بخاری سے پریذائیڈنگ آفیسر عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر افراسیاب خٹک نے حلف لیا حلف اٹھانے کے بعد سید نیئر حسین بخاری نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا جس کے بعد انہوں نے ڈپٹی چیئر مین کے انتخاب کے حوالے سے اعلان کیا اور سینیٹر صابر بلوچ بلا مقابلہ ڈپٹی چیئر مین سینٹ منتخب ہوئے چیئر مین سینٹ نیئر حسین بخاری نے صابر بلوچ سے حلف لیا۔