منصور اعجاز نے میمو خود لکھنے اور بھجوانے کا اعتراف کرلیا، زاہد بخاری

جمعرات 22 مارچ 2012 11:29

حسین حقانی کے وکیل زاہد حسین بخاری لندن سے پاکستان پہنچ گئے ، زاہد بخاری کاکہناہے کہ منصور اعجاز اپنے الزامات کے جواب میں کمیشن کے سامنے کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکے ۔

(جاری ہے)

لندن سے پاکستان پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے حسین حقانی کے وکیل زاہد حسین بخاری کاکہناتھاکہ منصور اعجاز کے الزامات اور بیان میں کوئی اہم آہنگی نہیں تھی۔ انکی باتوں میں کوئی ربط نظر نہیں آیا۔ انہوں نے بتایاکہ وہ چھبیس مارچ سے قبل بہت سی اورچیزیں منظر عام پر لائیں گے ۔ زاہد بخاری نے کہاکہ جرح میں منصور اعجاز نے خود اعتراف کیا کہ انہوں نے خود ہی میمو لکھا اورخود ہی بھجوایا۔ انہوں نے بتایا کہ کمیشن نے حسین حقانی کو طلب کیا ہے وہ پاکستان آکر پیش ہوں گے ۔