سپریم کورٹ کیساتھ ہیں ،فیصلہ نہ ماننے والوں کا محاسبہ کرینگے ،کسی کو ابہام نہیں رہنا چاہئے، نواز شریف ،ملک کس طرف جارہا ہے حکومت کو اسکی قطعی پرواہ نہیں،موجودہ حالات کی ذمہ داری زرداری اور گیلانی کیساتھ اتحادیوں پر بھی عائد ہوتی ہے جن کے کندھوں پر حکومت کی جارہی ہے ،ملک اٹھارہ کروڑ عوام کا ہے صرف حکمران طبقے کا نہیں ، حکمرانوں کی پالیسیوں نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ،لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کیخلاف عوام کا احتجاج جائز ہے، لیاقت بلوچ سے انکی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 24 مارچ 2012 15:57

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کیساتھ ہیں اور آنیوالے دنوں میں اسکا فیصلہ نہ ماننے والوں کا محاسبہ کریں گے اور کسی کو ابہام نہیں رہنا چاہیے ‘ ملک کس طرف جارہا ہے حکومت کو اسکی قطعی پرواہ نہیں یہ ملک اٹھارہ کروڑ عوام کا ہے صرف حکمران طبقے کا نہیں ‘ملک کے موجودہ حالات کی ذمہ داری زرداری اور گیلانی کیساتھ اتحادیوں پر بھی عائد ہوتی ہے جنکے کندھوں پر بیٹھ کر حکومت کی جارہی ہے ‘ حکمرانوں کی پالیسیوں نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کیخلاف عوام کا احتجاج جائز ہے ‘ بلوچوں کی کاز کیلئے جو چمپئن بنے بیٹھے ہیں اور مگر مچھ کے آنسوبہا رہے ہیں وہ بتائیں جب مشرف نے اکبر بگٹی کو قتل کرنے کیلئے آپریشن کیا تو اس وقت اسکا ساتھ کیوں نہیں چھوڑا ؟‘ آصف علی زرداری کو ذاتی مفادات کیلئے بھائی نہیں کہا تھا بلکہ ہم ڈکٹیٹر کے چھوڑے ہوئے مسائل حل کرنے کے لئے انکے ساتھ گئے تھے اورانکے ایجنڈے کا علم ہونے پر راستہ بدل لیا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا