دنیا میں برڈ فلو کا خطرہ اب بھی موجود ہے ۔عالمی ادارہ صحت

جمعہ 5 جنوری 2007 13:27

لندن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05جنوری2007 ) عالمی ادارہ صحت نے خبر دار کیا ہے کہ دنیا میں برڈ فلو کا خطرہ اب بھی موجود ہے اور پچھلے کئی ہفتوں سے مزید کیسز کی اطلاعات ملی ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی ٹی وی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی سربراہ ماگریٹ شین نے بتایا ہے کہ برڈ فلو کا خطرہ ابھی بھی موجود ہے مارگریٹ شین پہلی چینی شہری ہیں جو اقوام متحدہ کے ادارے کے لئے نامزدگی کی گئیں انہوں نے کہا کہ برڈ فلو کے کیسز کی اطلاعات پچھلے کچھ ہفتوں سے دوبارہ آنا شروع ہوئی ہیں جو کہ ایک بڑا خطرہ ہے خصوصاً غریب ممالک اس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر شین نے بتایا کہ ان کے ایجنڈے میں خواتین کی بہبود اور صحت عامہ کے مسائل اور افریقہ میں موجود صحت کے معاملات سرفہرست ہیں۔

متعلقہ عنوان :