سموگ انسانی صحت اور ملکی معیشت کے لئے خطرناک ہے، ماہرین

منگل 13 نومبر 2018 16:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) ماہرین نے سموگ کو انسانی صحت اور ملکی معیشت کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ سموگ سے بچائو کے ساتھ ساتھ اس کی روک تھام کے لئے بھی ضروری اقدامات کریں۔ واضح رہے کہ موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ملک کے میدانی علاقوں میں سموگ کی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے جس کی بنیادی وجوہات میں صنعتی و فضائی آلودگی، بارشوں میں کمی، فصلوں کے بقایا جات کو نذر آتش کرنا شامل ہیں۔

سموگ کے باعث نہ صرف آنکھوں میں شدید تکلیف اور حد نگاہ میں کمی واقع ہوتی ہے بلکہ اس سے سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریاں بھی لاحق ہو سکتی ہیں۔ اس سلسلے میں ماہرین اور متعلقہ سرکاری محکموں کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق سموگ سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں سے بلاضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ باہر نکلتے وقت عینک اور ماسک کے استعمال کے ساتھ ساتھ گھروں کو گرد و غبار سے صاف رکھنے جیسی تدابیر تجویز کی گئی ہیں۔

سموگ جیسی صورتحال کی روک تھام کے لئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری، فصلوں کی باقیات کو جلا کر تلف نہ کرنے، فیکٹریوں، گاڑیوں اور ایندھن استعمال کرنے والے دیگر ذرائع کی نگرانی جیسے اقدامات ضروری قرار دیئے گئے ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے سموگ سے متعلق آگاہی اور علاج کی سہولیات کے لئے سرکاری ہسپتالوں میں سموگ کائونٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی