طب مفرد اعضاء طریقہ علاج کے تحت مختلف بیماریوں کا علاج بڑی کامیابی سے کیا جا رہا ہے ‘ حکماء

بدھ 14 نومبر 2018 13:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) طب مفرداعضاء (علاج با لغذائ) طریقہ علاج واضح کرتا ہے ایک وقت میں مرض ہمیشہ ایک عضو رئیسہ کے خلیوں میں ہوتا ہے جبکہ باقی اعضاء رئیسہ کے خلیات میںاس کے اثرات ہوتے ہیں ، علاج بھی اسی بیمار عضوء کا ہونا چاہیے یاد رہے عضوء رئیسہ تین ہیں جن میں دل ، دماغ اور جگر شامل ہیں ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ حکماء محاذ پاکستان کے مرکزی نائب سرپرست حکیم حاجی عبدالکریم بھٹی نے شفاء خانہ حاجی عبدالکریم بھٹی نزد حبیب ہائی سکول و رادھا رام میں پاکستان طبی کانفرنس کے انچارج شعبہ تعلقات عامہ حکیم محمد افضل میو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کامیاب علاج کے لیے بیک وقت تین طریقے اپنانے ہوتے ہیں پہلا یہ کہ علاج بالتدبیر کیا جائے یعنی جسمانی اور نفسیاتی طور پر مناسب ماحول مہیا کیا جائے دوسرا یہ کہ موافق غذا سے بیمار عضوء رئیس کی نشو و نما کی جائے تیسرا یہ کہ موافق مفرد ات اور مرکبات سے بیمار عضوء رئیس کی حالت تسکین کو حالت تحریک میں لا کر صحت بحال کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ طب مفرد اعضاء طریقہ علاج کے تحت تمام بیماریوں کا علاج بڑی کامیابی سے کیا جا رہا ہے ۔ان بیماریوں میں پیراسٹیٹ گلینڈز ، بواسیر، خونی پیشاب ، شوگر ، سوکڑا ، جوڑوں کا درد ، جوڑوں کا پتھرا جانا ، گنٹھیا، نقرس ، عرق النساء ، الرجی ، چنبل ، برص ، رسولیاں، موٹاپا، بال گرنا، بلڈ پریشر ، یرقان اور دیگر امراض شامل ہیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی