حکومت دعوے دھرے رہ گئے ۔پاکستان پولیو کیسز کے حوالے سے دنیا میں تیسرے نمبر پر آگیا۔نائیجیریا 1062 کیسز کیساتھ پہلے‘ بھارت 624 کیساتھ دوسرے‘ پاکستان 39 کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر۔دنیا میں ایک سال کے دوران 1874 نئے کیسز سامنے آئے‘ 2005ء میں یہ تعداد 1749 تھی

جمعہ 5 جنوری 2007 15:19

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05جنوری2007 ) وفاقی وزارت صحت کے تمام تر دعوؤں اور کوششوں کے باوجود پاکستان کو سال 2006ء میں پولیو سے پاک ملک نہیں بنایا جاسکا اس سال پولیو سے 39 بچے متاثر ہوئے جبکہ سال 2005ء کے دوران اس سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 28 تھی 2006ء میں 2005ء کی نسبت گیارہ زیادہ کیسز سامنے آئے اسطرح پاکستان دنیا میں پولیو سے متاثرہ ممالک کی لسٹ میں نائیجیریا اور انڈیا کے بعد تیسرے نمبر پر ہے جبکہ جنگ سے تباہ حال افغانستان میں صورتحال پاکستان کی نسبت بہتر ہے جہاں پر پولیو کے 29 کیسز سامنے آئے سال 2006ء کے آغاز سے ہی حکومتی سطح پر بلند بانگ دعوے کئے گئے کہ اس سال پاکستان کو پولیو سے پاک بنا دیا جائے گا اگست کے مہینے میں جب ملک میں پولیو کے بائیس کیسز رجسٹرڈ ہوچکے تھے وفاقی وزیر صحت نصیر خان نے پولیو مہم کے دوران دوبارہ اس بات کا اعلان کیا تھا کہ سال کے آخر تک ملک کو پولیو سے پاک بنا دیا جائے گا مگر صورتحال ان بیانات کے برعکس رہی اور سال 2006ء کے اختتام تک پولیو سے متاثرہ ہونے والے بچوں کی تعداد 39 ہوگئی سال 2005ء کی نسبت 2006ء میں گیارہ کیسز سامنے آئے جس بارے میں وزارت صحت کا موقف ہے کہ بلوچستان میں نو کیس اور صوبہ سرحد میں پندرہ کیسز پولیو وائرس کی اس خاص قسم کی وجہ سے ہیں جو کہ افغانستان میں عام ہے اس وجہ کو مدنطر رکھتے ہوئے پاکستان اور افغانستان نے پولیو کے خلاف مشترکہ مہم کا آغاز کیا تھا تاہم اس کوشش کے باوجود کیسوں کی تعداد 39 تک پہنچنا تشویشناک ہے جس کی وجہ سے پاکستان دنیا کے ان چار ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں پر عالمی ادارہ صحت کو پولیو کے حوالے سے کافی تشویش ہے علاوہ ازیں دنیا بھر میں بھی سال 2005ء کی نسبت سال 2006ء میں پولیو کیسز کی تعداد 1749 سے بڑھ کر 1874 ہوگئی ہے جس میں نائیجیریا 1062 انڈیا 624 پاکستان 39 افغانستان 31 صومالیہ 33 اور بنگلہ دیش میکں سترہ کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں تاہم انڈونیشیا اور یمن میں پولیو کے کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے جہاں پر ان کی تعداد بالترتیب 297 اور 478 سے کم ہو ہر دو اور ایک رہ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :