عارضہ قلب میں احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کی صورت میں اموات کی شرح میں مزید اضافہ ہو گا، میجر جنرل (ر) مسعود الرحمن

ہفتہ 17 نومبر 2018 14:41

عارضہ قلب میں احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کی صورت میں اموات کی شرح میں مزید اضافہ ہو گا، میجر جنرل (ر) مسعود الرحمن
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) ملک کے معروف ماہر امراض قلب اور پاکستان ہارٹ ایسوسی ایشن کے صدر میجر جنرل (ر) مسعود الرحمن نے پاکستان میں دل کے دورہ سے واقع ہونے والی اموات کی بڑھتی ہوئی شرح پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عارضہ قلب کے سدباب کیلئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو اموات کی شرح میں مزید اضافہ ہو گا۔

وہ ایبٹ آباد میں ایلاف کلب کے زیراہتمام ’’عارضہ قلب آگاہی اور تحفظ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ سیمینار میں ماڈرن ایچ سکول سسٹم کے پرنسپل واحد سراج اور معاون پرنسپل سمیرا واحد سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ میجر جنرل (ر) مسعودالرحمن کیانی نے بتایا کہ پاکستان میں ہر پانچ منٹ بعد دل کے دورہ سے موت واقع ہوتی ہے، ان میں 50 فیصد لوگ ایسے ہیں جو ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برصغیر میں دل کے دورہ سے مرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کا بنیادی مقصد یہاں کے لوگوں کی غیر صحت مندانہ عادات ہیں، یہی وجہ ہے کہ دنیا کی 70 فیصد شریانوں کی بیماریاں برصغیر میں ہوتی ہیں۔ میجر جنرل (ر) مسعود الرحمن نے کہا کہ دل انسانی جسم کا مرکز ہے، اگر یہ متاثر ہو تو جسم کا ہر عضو متاثر ہوتا ہے، عموماً شریانوں کا تنگ ہونا دل کے دورہ کا سبب بنتا ہے۔

علاوہ ازیں کئی بنیادی اسباب جن میں ورزش کی کمی، نامناسب غذا، ذہنی دبائو، تمباکو و دھواں ذیابیطس اور کولیسٹروں میں اضافہ، ہارٹ اٹیک اور دل کی بیماریوں کا سبب بنتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت سے زیادہ غذا کا استعمال ایک تہائی حصہ خوراک، ایک تہائی حصہ دوسرے مادوں اور ایک تہائی حصہ خالی کو اعتدال کہا جاتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی