وزیر اعظم کی ہدایت پر طیارہ حادثہ کی تحقیقات کیلئے تین رکنی عدالتی کمیشن قائم ، نوٹیفکیشن جاری،سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس(ر)زاہد حسین بخاری کمیشن کے سربراہ ہونگے ، کمیشن بھوجا ائیر لائن کو آپریشن دوبارہ شروع کر نے کی اجازت دینے ، ماضی میں طیارے کے استعمال کی تحقیقات کریگا

ہفتہ 21 اپریل 2012 22:32

وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی ہدایت پر بھوجا ایئر لائن کے طیارہ کے حادثے کی تحقیقات کیلئے تین رکنی عدالتی کمیشن قائم کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس ریٹائرڈ زاہد حسین بخاری کمیشن کے سربراہ ہونگے جبکہ جسٹس ریٹائرڈ نسیم سکندر کمیشن کے رکن اور ڈاکٹر وسیم کوثر کمیشن کے سیکرٹری کے فرائض سرانجام دینگے اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے کمیشن بھوجا ائیر لائن کو آپریشن دوبارہ شروع کر نے کی اجازت دینے کے معاملہ کی تحقیقات کریگا اور ماضی میں حادثہ کا شکار طیارے کے استعمال سے متعلق ریکارڈ مرتب کر نے کے علاوہ مستقبل میں اس طرح کے حادثات سے بچنے کیلئے سفارشات بھی تیار کریگا