راولپنڈی سے گلگت جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 6سکیورٹی اہلکاروں سمیت 15مسافر جاں بحق، 21زخمی ،8کی حالت تشویشناک ،ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ‘بس کوہستان کے علاقہ کمیلہ میں موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، پولیس ، صدر،وزیراعظم اوروزیراعلی پنجاب کا حادثہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار، زخمیوں کوہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

جمعرات 3 مئی 2012 13:04

راولپنڈی سے گلگت جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، حادثہ میں 6سکیورٹی اہلکاروں سمیت 15مسافر جاں بحق اور 21زخمی ہو گئے، زخمیوں میں 8کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کو مسافر بس 40سے زائد افراد کو راولپنڈی سے گلگت جا رہی تھی کہ کوہستان کے علاقہ کمیلہ کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں 15مسافر جاں بحق اور 21زخمی ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 6سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔حادثہ کی اطلا ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری، ایمبولینسز، امدادی ٹیمیں اور مقامی افراد جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر بٹ گرام اور ایبٹ آباد کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔ ہسپتال حکام کے مطابق زخمیوں میں 8کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔