بجٹ متوازن ہے ، رقم دینے سے بجلی بحران ختم نہیں ہوگا،حفیظ شیخ،پاکستان کا امیرطبقہ ٹیکس نہیں دیناچاہتا،حالیہ چار سال میں مہنگائی میں کمی آئی ہے، وزیر خزانہ کا پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 2 جون 2012 15:58

وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی بحران کے باوجود متوازن بجٹ پیش کیا ہے . بجلی بحران صرف پیسے دینے سے ختم نہیں ہو سکتا۔ عام آدمی کے لیے اچھا بجٹ ہے ۔ کسی کو شکایت ہے تو دور کی جائے گی۔اسلام آباد میں وزیر اطلاعات قمرزمان کائرہ کے ہمراہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے حفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت نے پانچواں بجٹ پیش کیا۔ ملک میں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے ۔

عام آدمی کے لیے اچھا بجٹ پیش کیاہے ۔ کسی کو شکایت ہے تو دور کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے ملک کو بحرانوں سے بچایاجائے ۔ملک کی اقتصادی حالت بہتر ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان سے متعلق اچھا تاثردینا چاہتے ہیں۔پاکستان کا امیرطبقہ ٹیکس نہیں دیناچاہتا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مہنگائی بڑھنے کی رفتارکم ہوئی ہے ۔حالیہ چار سال میں مہنگائی میں کمی آرہی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ خود انحصاری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ عالمی بحران کے باوجود بجٹ کو متوازن رکھا ہے ۔تیل کی قیمتیں بڑھنے کااثر عام آدمی پر پڑا۔حکومت نے چار سال تک سبسڈی کی صورت میں عوام کی مدد کی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی ترقیاتی بجٹ کو 300 سے بڑھا کر 360 ارب کردیا گیا۔ بے نظیرانکم اسپورٹ پروگرام کے لیے 50 ارب روپے رکھے گئے ہیں