چیف جسٹس کے بیٹے پر الزام،ازخود نوٹس کی سماعت آج پھر ہوگی ،ملک ریاض کی طرف سے آج عدالت میں پیش ہوں گا، زاہد بخاری

جمعرات 7 جون 2012 12:16

چیف جسٹس آف پاکستان کے بیٹے ڈاکٹر ارسلان افتخار پر ملک ریاض سے کروڑوں روپے لینے کے الزام پر ازخودنوٹس کی سماعت آج پھر ہوگی۔ملک ریاض نے زاہد بخاری کو اپنا وکیل مقرر کردیا ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ عدلیہ کے وقار کا سوال ہے ، جو اسے متاثر کریگا، اسے نہیں چھوڑیں گے ۔گزشتہ روز مقدمے کی سماعت کے دورا ن اٹارنی جنرل عرفان قادر نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ ہ وہ اس مقدمے کی سماعت نہ کریں، ضابطہ اخلاق کے مطابق چیف جسٹس کو اس بنچ میں نہیں بیٹھنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت کو ضابطہ اخلاق کا علم ہے ۔ دوسری جانب معروف وکیل زاہد بخاری نے کہا ہے کہ ارسلان ازخود نوٹس کیس میں آج وہ ملک ریاض کی طرف سے پیش ہوں گے ۔ میڈیا سے گفتگو میں زاہد بخاری کا کہنا تھا کہ مجھے کیس کی مکمل بریفنگ نہیں دی گئی،گزشتہ رات ہی مجھ سے رابطہ کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاض صاحب نے جوں ہی تفصیل دی تو اس پر بات کرونگا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آج عدالت کو بتاؤں گا کہ ملک ریاض علاج کیلئے بیرون ملک گئے ہیں، وہ پیش نہیں ہوسکتے