وکلاء کا سب سے زیادہ تحفظ میں نے کیا ‘ عدلیہ بحالی کی تحریک میں ڈنڈے کھائے اور 30 سے زائد پروگرام کئے‘زاہد بخاری،سیکشن 9 کے مطابق ارسلان افتخار اور ملک ریاض کا معاملہ نیب میں جا سکتا ہے ‘فیصلہ اب اٹارنی جنرل نے کرنا ہے کہ کیس نیب کو بھیجا جائے یا نہیں“ میرا موقف تھا کہ یہ معاملہ عدالت اور چیف جسٹس کیخلاف نہیں بلکہ دو اشخاص کے درمیان ہے‘بار رومز کا احترام کرتا ہوں فیصلہ قبول کرتے ہوئے بارز میں نہیں جاؤنگا‘ کوئی پابند نہیں کر سکتا کہ کس کی وکالت کروں اور کس کی نہ کروں‘ سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 15 جون 2012 13:04