ارسلان کیس:نیب نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنا دی، فصیح بخاری

ہفتہ 30 جون 2012 13:26

چیئرمین نیب ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری نے کہا ہے کہ ارسلان افتخار کیس کی تحقیقات کیلئے نیب نے ایف آئی اے اور پولیس کی مشترکہ ٹیم بنا دی ہے جس کی سربراہی ڈی جی مالیاتی جرائم کریں گے ۔ اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا ایشو کرپشن ہے ،ملک میں روزانہ 6 سے 8 ارب روپے ، کرپشن کی نذر ہورہے ہیں،لیگل سسٹم کی طرح ہمارا معاشرہ بھی کرپٹ ہے ، نیب نے اپنے قیام سے اب تک 235 ارب روپے کی وصولیاں کی ہیں۔

فصیح بخاری نے کہا کہ شریف برادران کیخلاف رحمان ملک کے ریفرنسز کا جائزہ لیا جارہا ہے ،الیکشن سر پر ہیں، سیاسی مقدمات نہیں کھولے جائیں گے ، شریف برادران سمیت کسی کے سیاسی مقدمات فی الحال نہیں کھولیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ رینٹل پاور کیس میں راجا پرویز اشرف سے وزیراعظم بننے سے قبل تین گھنٹے تک سوال و جواب کیئے تھے ، ان کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے بھیج رکھا ہے اور ان کیخلاف انکوائری بدستور جاری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ اوگرا میں 55 ارب کی کرپشن کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر کارروائی جاری ہے ، اس کیس میں سابق چیئرمین توقیر صادق کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے ہیں جبکہ ممبر اوگرا منصورمظفر کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ ڈاکٹر ارسلان افتخار کیس سے متعلق انہوں نے کہاکہ اس کی تحقیقات کیلئے نیب کے ڈی جی مالیاتی جرائم کی سربراہی میں ایف آئی اے اور پولیس کی مشترکا ٹیم بنادی ہے

متعلقہ عنوان :