پنجاب حکومت نے ہڑتالی ینگ ڈاکٹرز کیساتھ مزید مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ ،کل ہرصورت آوٴٹ ڈور وارڈز کوکھولا جائے گا،محکمہ صحت پنجاب،پنجاب حکومت کی درخواست پر پاک فوج کا سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز بھیجنے کا اعلان

ہفتہ 30 جون 2012 15:57

پنجاب حکومت نے ہڑتالی ینگ ڈاکٹرز کیساتھ مزید مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے اورکہاہے کہ کل ہرصورت آوٴٹ ڈور وارڈز کوکھولا جائے گا۔ محکمہ صحت پنجاب نے اس سلسلہ میں ڈاکٹروں اور عملے کی ہفتہ وار تعطیل بھی ختم کر دی ہے ۔ پنجاب حکومت کے ذرائع نے نجی ٹی وی کوبتایا کہ ہڑتالی ڈاکٹرزمریضوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں،آرمی ڈاکٹرزکی خدمات حاصل کرنے کیلئے درخواست بھجوا دی گئی ہے ،ترجمان نے مزیدکہاکہ نئے تعینات ہونے والے ڈاکٹرز،آرمی ڈاکٹرز اورایڈہاک ڈاکٹرزاکٹھے کام کریں گے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج نے حکومت پنجاب کی درخواست پر صوبائی سرکاری اسپتالوں میں فوجی ڈاکٹرز بھیجنے کا اعلان کیا ہے جو وردی میں ڈیوٹی انجام دیں گے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ، حکومت پنجاب نے ینگ ڈاکٹرز کی جاری ہڑتال کے پیش نظر ، فوجی ڈاکٹرز کی خدمات لینے کی درخواست بھیجی تھی، اس پر فوج نے 150 ڈاکٹرز کی خدمات ، صوبائی حکومت کو دینے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ فیصلہ ، صوبائی سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو درپیش ، مشکلات دور کرنے کیلئے کیا گیاہے ، فوجی ڈاکٹرز ، ان اسپتالوں میں وردی میں ڈیوٹی دیں گے