پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ،آرمی ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا،ہڑتال ختم کرانے کیلئے سینئر ڈاکٹرز بھی میدان میں آ گئے

اتوار 1 جولائی 2012 12:42

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال آج14ویں روزبھی جاری ہے ، ہڑتال ختم کرانے کیلئے سینئر ڈاکٹرز بھی میدان میں آ گئے ،جن کی آج ینگ ڈاکٹرز کے نمائندوں سے ملاقات ہو گی ،دوسری جانب پنجاب حکومت نے پیرکے روزآوٴٹ ڈورز کھولنے کیلئے متبادل انتظامات مکمل کر لئے ہیں، اور گوجرانوالہ میں آرمی ڈاکٹرز نے او پی ڈی میں معائنہ شروع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پروفیسرڈاکٹرطارق صلاح الدین، ڈاکٹرجاویداکرم اورڈاکٹر فیصل مسعود سمیت متعددسینئرڈاکٹرزکی آج جنرل اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز سے ملاقات ہوگی۔ ذرائع کے مطابق سینئر ڈاکٹرز نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہڑتال ختم کرانے کاعندیہ دیاتھااورکہاتھاکہ وہ مزیدکسی بدمزگی سے بچنے کے لیے غیر مشروط طور پر ہڑتال ختم کرانیکی کوشش کریں گے ۔دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے نئی بھرتی ہونے والی 454 ڈاکٹرز کو مختلف اسپتالوں میں تعینات کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :