بھارتی ریاست اترپردیش میں چارمنزلہ عمارت گرنے سے12افراد ہلاک،25زخمی

بدھ 10 جنوری 2007 19:38

الہ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری۔2007ء) بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک چارمنزلہ عمارت گرنے سے کم ازکم12افراد ہلاک اور 25زخمی ہوگئے ہیں بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے الہ آباد میں ایک چار منزلہ عمارت جو زیر تعمیر تھی اس وقت گر گئی جب مزدور اس کی چھت تعمیر کررہے تھے عمارت گرنے کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہو گئے ذرائع کے مطابق 20افراد تاحال عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے چنانچہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ہلاک ہونے والے تمام افراد مزدور تھے امدادی کارروائیوں کیلئے فوج کی مدد طلب کرلی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :