تین روزہ پولیومہم سولہ جنوری سے شروع ہوگی

جمعرات 11 جنوری 2007 17:46

جھنگ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11جنوری2007 ) محکمہ صحت کے زیر اہتمام تین روزہ انسداد پولیو مہم سولہ جنوری سے شروع ہوگی اس دوران ضلع جھنگ میں پانچ سال تک کی عمر کے پانچ لاکھ38 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے یہ بات قائمقام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جھنگ ڈاکٹر ممتاز سیال نے یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتائی انہوں نے بتایا کہ اس دوران ضلع بھر کی 129 یونین کونسلوں میں1413 ٹیمیں سرگرم عمل رہیں گی جن میں سے 1211 ٹیمیں گھر گھر جاکر 66 ٹرانزٹ اور 136 ٹیمیں مختلف اہم مقامات پر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔

متعلقہ عنوان :