صدرمشرف کی زیر صدارت راولپنڈی میں اعلی سطحی اجلاس ۔ محرم الحرام کے دوران اذان اور خطبے کے علاوہ لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ۔امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ۔ حکومت کی رٹ ہر صورت قائم کی جائے گی

جمعرات 11 جنوری 2007 18:04

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 26ستمبر2006) صدرجنرل پرویزمشرف کی زیر صدارت جمعرات کو راولپنڈی کے صدارتی کیمپ آفس میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے ایک اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں محرم الحرام کے دوران اذان اور خطبے کے علاوہ لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیاگیا اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے ملک میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی جبکہ سیکرٹری داخلہ تمام انٹیلی جنس اداروں اور صوبائی پولیس کے سربراہوں چیف سیکرٹری اوردیگر نے اجلاس میں شرکت کی اس موقع پر صدر مشرف نے ہدایت جاری کی کہ محرم الحرام میں لاؤڈ سپیکر کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلا نے کے عمل کو مکمل طورپر کنٹرول کیا جائے اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیاکہ اذان اور خطبے کے علاوہ لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر مکمل طورپر پابندی ہوگی صدر نے واضح کیا کہ محرم الحرام کے دوران اگر کسی نے امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کی تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا انہوں نے کہاکہ حکومت کی رٹ کو ہر صورت قائم کیا جائے گا اور قانون کی پاسداری کرائی جائے گی انہوں نے کہاکہ فرقہ واریت کے نام پر بنائی جانے والی مساجد کو بھی ختم کیا جائے گا اور کسی کو فرقہ واریت کے نام پر مساجد قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی صدر نے مزید کہاکہ پرنٹنگ اور پبلیکیشن کے ذریعے بھی مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا انہوں نے کہاکہ مدرسوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو فرقہ واریت کے لیے استعمال کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی صدر مشرف نے کہاکہ ملک کے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر سمیت دیگر علاقوں میں محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورت حال کو حکومت ہر صورت میں کنٹرول میں رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :