جاپان سوشل ڈویلپمنٹ فنڈ بٹگرام میں بنیادی صحت کی سہولیات کیلئے 2.9ملین ڈالر فراہم کرے گا،سمجھوتہ پر دستخط ،جاپان بٹگرام میں صحت اور میڈیکل کی 20 سہولیات فراہم کرے گا،جاپانی سفیر

جمعرات 11 جنوری 2007 19:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جنوری۔2007ء) جاپان سوشل ڈویلپمنٹ فنڈ (جے ایس ڈی ایف) زلزلہ سے متاثرہ ضلع بٹگرام میں بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے 2.

(جاری ہے)

9ملین ڈالر فراہم کرے گا اور پاکستان میں جاپان کے سفیر سیجی کوجیما نے کہا ہے کہ جاپان بٹگرام میں صحت اور میڈیکل کی 20 سہولیات فراہم کرے گا ، جمعرات کو یہاں اس ضمن میں سمجھوتے پر دستخط کئے گئے اس امداد کاانتظام عالمی بینک نے کیا ہے اس منصوبے پر عملدرآمد سیودی چلڈرن فیڈریشن نامی این جی اوز کے ذریعے کیا جائے گا عالمی بینک کے زیر اہتمام اپنی نوعیت کا یہ چوتھا اور آخری منصوبہ ہے ان منصوبوں پر مجموعی طورپر 6.5ملین ڈالر خرچ کئے جارہے ہیں ، منصوبے کا مقصد زلزلہ سے متاثرہ عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے سمجھوتے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپان عالمی بینک کے ساتھ مل کر زلزلہ کے متاثرین کے دکھ بانٹ رہا ہے ، اس موقع پر عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر جان وال نے کہا کہ زلزلہ سے متاثرہ عوام طبی امداد کے مستحق ہیں ، اس گرانٹ سے صحت کا ڈھانچہ تعمیر ہوگا جس سے ہزاروں بچوں کو فائدہ ہوگا ، تقریب میں سیو دی چلڈرن کے کنٹری ڈائریکٹر مائیکل میگراتھ اور سرحد کے سیکرٹری صحت عبدالصمد خان بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :