مراعات یافتہ طبقے کو استثنیٰ، توہین عدالت قانون امتیازی ہے ،سپریم کورٹ

منگل 31 جولائی 2012 11:33

جسٹس میاں شاکراللہ جان نے کہا ہے توہین عدالت کے نئے قانون میں مراعات یافتہ طبقے کواستثنٰی دے کرحقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔قانون اس لحاظ سے امتیازی ہے ۔سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ توہین عدالت کے نئے قانون کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کر رہا ہے ۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری بینچ کے سربراہ ہیں۔ بینچ میں شامل جسٹس شاکراللہ جان نے کہا کہ توہین عدالت کا نیا قانون اس لحاظ سے امتیازی قانون ہے کہ اس میں ایک خاص طبقے کو مخصوص مراعات دی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے سرکاری وکیل عبدالشکور پراچہ سے کہا کہ آپ نے خود تسلیم کیا ہے کہ توہین عدالت کی دفعہ 12 غلط ہے اس کے بعد بھی وفاقی حکومت کیسے کہہ سکتی ہے کہ یہ عوامی اہمیت کا معاملہ نہیں ہے ۔آپ نے تسلیم کر لیا ہے کہ نئے قانون میں استثنیٰ دینے والی شق درست نہیں۔ اس قانون کو صرف عام افراد نے نہیں بلکہ پاکستان بارکونسل نے بھی یہ قانون چیلنج کیا ہے ۔عبدالشکور کا کہنا تھا کہ کبھی میڈیا والے کسی کو بڑا بناتے ہیں،کبھی جج ،کبھی جنرل اور کبھی حکمران کسی کو بڑا بنا دیتے ہیں