عالمی ادارہ صحت ربیز اورسانپ کے کاٹے کے علاج کیلئے ترقی پذیر ممالک کو 10ملین ڈالر دیگا

جمعہ 12 جنوری 2007 16:48

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین12جنوری2007 ) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ترقی پذیر ممالک میں ربیز اور سانپ کے کاٹے کے علاج کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے دس ملین ڈالر کے خصوصی پروگرام کا اعلان کیا ہے دنیا میں ہر سال 120 ملین افراد کتوں کے کاٹنے یا سانپ و بچھو کے ڈسنے کا شکار ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ترقی پذیر ممالک میں ربیز‘ سانپ اور بچھو کے کاٹے کے علاج کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے دس ملین ڈالر کے پانچ سالہ خصوصی پروگرام کا اعلان کیا ہے جس سے بالخصوص افریقہ اور ایشیاء کے ترقی پذیر ممالک مستفید ہوں گے ڈبلیو ایچ او کے اس خصوصی پروگرام کے تحت ترقی پذیر ممالک میں مقامی سطح پر اس علاج کی سہولیات کو بہتر بنانے ادویات کی تیاری اور دیہی علاقوں تک فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے گا تاکہ ہر سال ہونے والی لاکھوں اموات کو روکا جاسکے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق سالانہ 120 ملین افراد کتوں کے کاٹنے یا سانپ و بچھو کے ڈسنے کا شکار ہوتے ہیں اور ایشیاء و افریقہ کے ترقی پذیر ممالک ان واقعات کا شکار ہونے والے 99 فیصد افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور اس پانچ سالہ خصوصی پروگرام سے ان اموات میں واضح کمی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :