ملتان‘ آتش بازی کے سامان میں دھماکا ،خاتون سمیت 3 افرادجاں بحق، متعدد شدید زخمی ، زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ، ماں بیٹے کو زندہ نکال لیا گیا، کئی افراد ملبے تلے دبنے کا بھی خدشہ،4دکانیں اورچار منزلہ عمارت تباہ ،حسین آگاہی چوک بازار کی تنگ گلیاں ہونے کے سبب ریسکیو کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،پولیس نے مکان کے مالک کو حراست میں لے لیا،وزیر اعلیٰ پنجاب ذمہ دار حکام سے رپورٹ طلب کرلی، ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت،آئی جی پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیکر تحقیقات کا حکم دیدیا
ہفتہ 4 اگست 2012 13:44
(جاری ہے)
جبکہ گرفتار زوالفقار نامی شخص کا کہنا ہے کہ مکان اس اکے سسر کا ہے اسے غلط حراست میں لیا گیا ہے ۔ہفتہ کی صبح دھماکا چوک بازار میں سکول کے قریب ہو اجو کہ کبوتر منڈی کا علاقہ بھی کہلاتا ہے۔یہ علاقہ چھوٹی چھوٹی گلیوں اور چھوٹے چھوٹے مکانات پر مشتمل ہے ۔
تنگ گلیاں ہونے کے سبب ریسکیو کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا ۔یہ علاقہ رہائشی اور گنجان ہے اور یہاں زیادہ تر گھروں اور کارخانوں میں آتش بازی کاسامان تیار کیا جاتا ہے۔ پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ دھماکے سے قریبی عمارات کو بھی سخت نقصان پہنچا ہے۔ علاقہ میں خوف و ہراس کی فضا برقرار ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.