وزیراعلیٰ سرحد نے مہنگائی اور نچلے طبقے کے ملازمین کیلئے ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس ، موٹر سا ئیکل ایڈوانس اور سائیکل ایڈوانس کے مد میں 40ملین روپے ریلیز کرنے کی منظوری دیدی

ہفتہ 13 جنوری 2007 21:54

پشاور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 13جنوری 2007ء ) صوبہ سرحد کے وزیراعلیٰ اکرم خان درانی نے مہنگائی اور نچلے طبقے کے ملازمین گریڈ1 سے 15 تک کی مشکلات اور ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس ، موٹر سا ئیکل ایڈوانس اور سائیکل ایڈوانس کے مد میں 40ملین روپے ریلیز کرنے کی منظوری دی ہے۔اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کی طرف سے ایک سمری کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت نچلے سطح کے ملازمین ہاؤس بلڈنگ، موٹر سا ئیکل ا ور سائیکل ایڈوانس حاصل کر سکیں گے۔

ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس کی رقم کی حد ایک لاکھ جوبیس ہزار اٹھ سو، موٹر سائیکل کی قرضے کی حد 39900 روپے اور سا ئیکل ایڈوانس کیلئے ْقرضے کی حد 4000 روپے ہے۔ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس 1400روپے ماہانہ کی حساب سے120 برابر اقساط میں وصول کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ ایسے ملازمین کی نوکری کی حد کم از کم 10سال اور عمر کی حد 50سال سے کم ہو۔ موٹر سائیکل ایڈوانس 665روپے ماہانہ کی حساب سے60برابر اقساط میں وصول کئے جائیں گے۔

جبکہ ایسے ملازمین کی نوکریوں کی حد کم از کم 5سال اور عمر 55سال سے کم ہونا چاہئے۔سا ئیکل ایڈوانس کی ماہانہ کی وصولی 100روپے ہوگی اور اس کیلئے کوئی شرط نہیں ہوگی۔وزیراعلیٰ نے سمری کی منظوری دیتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ موجودہ حکومت نچلے طبقے کے ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہیں۔موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ غریب ملازمین کو بھرپور سہولیات فراہم ہو، تاکہ وہ ذہنی یکسوئی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی ، ایماندی اور دیانتداری سے پوری کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :