رات کو نیندمیں چلنے والوں کی تعدادمیں خطرناک حدتک اضافہ

اتوار 14 جنوری 2007 12:11

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 14جنوری 2007ء )دنیابھرمیں ذہنی دباوٴاورڈپریشن کے باعث رات کو نیندمیں چلنے والوں کی تعدادمیں خطرناک حدتک اضافہ ہواہے۔اس وقت دنیابھرمیں27فیصدافرادرات کونیند میں چلتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکہ میں ماہرین نفسیات نے تازہ ترین ریسرچ کے بعدکہاہے کہ ذہنی دباوٴاورہروقت کام میں مصروف رہنے کے باعث ذہن کے مختلف حصے دوران نیندمیں بھی کام کرتے رہتے ہیں اورنیندکے دوران انسانی دماغ مسلسل مختلف زاویوں سے مصروف اورحرکت میں رہتاہے۔ایشیاکے ماہرین کاکہناہے کہ نیندمیں چلنے کامرض ذہنی سکون کے فقدان کانہ ہوناہے۔ماہرین نے اپنی رپورٹ میں مزید کہاہے کہ موجودہ مرض کاشدت اختیارکرنادینی تعلیمات سے دوری اورمادی زندگی میں گم ہوجانااس کاسب سے بڑاسبب ہے۔