حب،ادویات بنانے والے کارخانے آگ لگنے سے تین ورکرز جھلس گئے،دو ہلاک

اتوار 14 جنوری 2007 19:07

حب( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری۔2007ء) حب میں ادویات بنانے والے کارخانے میں انتظامیہ کی غفلت سے تین ورکرز جھلس گئے دو ہلاک زخمی دو گھنٹے تک فیکٹری میں پڑے رہے پولیس نے فیکٹری انتظامیہ سے مل کر واقعہ کو اتفاقی حادثہ قرار دے دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات حب کے صنعتی علاقہ میں واقع ادویات بنانے والے کار خانے میں پلیوا پاکستان میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی لپیٹ میں آکر تین ورکر ممتاز علی عابد اور نصر اللہ تیزابی کیمیکل لگنے کے سبب بری طرح جھلس گئے پولیس تھانہ ہائیٹ کے مطابق تینوں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی تھی اور انہیں کراچی لے جایا گیا تھا جہاں ان میں سے دو ورکرز نصر اللہ ولد مراد ساکن کوئٹہ اور عابد علی ولد علی بخش ساکن لاڑکانہ پلاسٹک سرجری ہسپتال کراچی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ تیسرا محنت کش ممتاز علی خطرے سے باہر ہے ۔

متعلقہ عنوان :