مظفرآباد سمیت دیگر دیہی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ،خشک سردی کے باعث بیماریاں پھوٹ پڑیں

پیر 15 جنوری 2007 12:47

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری۔2007ء)آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد ودیگر دیہی علاقے شدید خشک سردی کی لپیٹ میں ۔شدید خشک سردی بڑھنے کے باعث دن بدن نئی نئی بیماریاں پھوٹنے لگیں۔ایمز ہسپتال امبور میں مریضوں کو ہجوم ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ چندر وز سے مظفرآباد اوردیہی علاقوں میں خشک سردی مزید بڑھ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے باعث بچے بوڑھے بیماروں میں مبتلا ہوگئے ۔

مظفرآباد کا واحد بچ جانے والا ہسپتال ایمز مریضوں کی آماجگاہ بن گیا۔ ہسپتال میں عملہ کی تعداد کم اورمریضوں کی بیش بہا ہے ۔مظفرآباد کے دیہی علاقوں نیلم ویلی ،اٹھمقام ،پٹہکہ ،بھیڑی دور دور سے لوگ مریضوں کو چارپائیوں پر ڈال کر ایمز ہسپتال پہنچانے لگ گئے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مزید سردی بڑھنے کی پیشنگوہی کے باعث عوام سخت پریشانی کا شکار ہیں۔