جاپان حکام نے ملک میں برڈ فلو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کردی

منگل 16 جنوری 2007 14:06

ٹوکیو ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین16جنوری2007 )جاپان میں حکام نے ملک میں برڈ فلو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کردی ہے۔ برطانوی ٹی وی کے مطابق پولٹری فارم میں حالیہ برڈ فلو وائرس مہلک ایچ 5 این ون ہے جس کے باعث قریباً 4 ہزار مرغیاں ہلاک ہوگئیں اور 8 ہزار کو اتوار کو تلف کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جاپانی وزارت زراعت نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیسٹ سے ایم 5 این ون وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ۔ جاپانی حکومت نے برڈ فلو وائرس کے علاقے میں ٰ6 میل کے رقبے سے انڈوں اور مرغیوں کی منتقلی پر پابندی عائد کردی۔