اسرائیلی حکام کی لاپرواہی کے باعث کینسر کا قیدی دم توڑ گیا

منگل 16 جنوری 2007 14:20

الخلیل (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین16جنوری2007 ) اسرائیلی جیل میں قید پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا 29 سالہ مراد ابو ساکوت اردن کے ہسپتال میں چل بسا- الخلیل میں قیدیوں کے امور کے کلب نے اعلان کیا ہے کہ مراد ابو ساکوت کو اسرائیلی عدالت نے فتح کے ملٹری ونگ کا ممبر ہونے کی وجہ سے 25 سال قید کی سزا سنائی تھی- جیل ہی میں مراد پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہوئے- غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی جیل حکام نے ان کو بروقت علاج کی اجازت نہ دی- جب مراد ابو ساکوت کی حالت غیر ہوگئی تو اس کو علاج کے لیے اردن کے ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے- یاد رہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے مراد کو دسمبر 2001ء میں گرفتار کیا تھا-

متعلقہ عنوان :