ملالہ یوسف زئی پر حملہ کرنے والے انسان کہلانے کے بھی حقدار نہیں، پوری قوم صحت یابی کیلئے دعا گو ہے،قوم کی بیٹی پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، پنجاب حکومت ملالہ کے علاج معالجہ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کیلئے تیار ہے،ترکی، برطانیہ اور جرمنی کا دورہ ہر لحاظ سے کامیاب رہا ہے، دورے کے صوبے کی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ،بیرون ملک مقیم پاکستانی محنت کرکے رزق حلال اور ملک کیلئے زرمبادلہ کماتے ہیں، ایسے افراد کا دوہری شہریت رکھنا بری بات نہیں، پارلیمنٹ میں دوہری شہریت کے حوالے سے قدغن موجود ہے ، قانون کا احترام سب پر لازم ہے،وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی غیرملکی دورے سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو

بدھ 10 اکتوبر 2012 22:05