ملالہ یوسفزئی کی صحت یابی کے لیے ملک بھر میں یوم دعا

جمعہ 12 اکتوبر 2012 11:50

ملالہ یوسف زئی راولپنڈی کے آرمدفورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں رو بصحت ہیں۔ان کی صحتیابی کے لئے آج ملک میں یو م دعا منایا جارہا ہے ۔دفاتر میں دن بارہ بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ملالہ یوسف کو آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے چلڈرن آئی ٹی سی میں وینٹلی لیٹر پر رکھا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

خیبر پختو نخوا حکومت نے ملالہ یو سف زئی کی صحت یا بی کے لیے جمعہ کو یوم دعا منانے کا اعلان کیا ۔صوبے کے سر کاری اور نجی دفا تر میں دوپہر بارہ بجے ایک منٹ کی خا مو شی اختیار کی جائے گی۔ وزریر اعلٰی پنجاب شہباز شر یف نے بھی جمعتہ المبارک کو ملالہ کیلئے یوم دعا قرار دیا ہے ۔کراچی کے علاقے لیاری کے گبول پارک میں بھی سیکڑوں طلبہ ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں

متعلقہ عنوان :