برطانوی لیبارٹری نے آسٹریلوی بھیڑوں کو صحت مند قرار دے دیا

جمعہ 12 اکتوبر 2012 23:25

کراچی (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اکتوبر۔2012ء) برطانوی لیبارٹری نے آسٹریلوی بھیڑوں کو صحت مند قرار دے دیا، رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کر دی گئی۔سندھ ہائیکورٹ میں آسٹریلین بھیڑوں کے کیس کی سماعت جسٹس مقبول باقر اور نعمت اللہ پھلفوٹو پر مشتمل بینچ میں ہوئی۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے برطانوی لیبارٹری کی رپورٹ پیش کی.۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق بھیڑوں کا گوشت انسانی صحت کے لئے مضر نہیں ہے ۔ میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر رفیق خانانی عدالت کو بتایا کہ برطانوی لیبارٹری کی رپورٹ قابل اعتماد ہے ۔ پاکستانی لیبارٹری کی رپورٹ قابل اعتماد نہیں تھی۔ عدالت عالیہ نے کیس کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے بھیڑوں کی تلفی کے خلاف جاری حکم امتناعی میں توسیع کر دی۔

متعلقہ عنوان :