ملالہ کی صحت یابی کیلئے سندھ میں یوم دعا

ہفتہ 13 اکتوبر 2012 11:13

کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔13اکتوبر 2012ء) ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کیلئے آج صوبہ سندھ میں یوم دعا منایا جا رہا ہے۔سندھ حکومت کے مطابق صوبے کے تمام اسکولوں ، سرکاری و نجی دفاتر میں یوم دعا کے سلسلے میں دعائیہ تقریبات ہورہی ہیں۔ اس موقع پرعلم کی شمع اور عزم کا نشان ملالہ یوسف زئی کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

(جاری ہے)

آج صبح اسکولوں کی اسمبلیوں میں ملالہ کی زندگی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ کمسن بچوں نے اپنے ننھے ہاتھ فضا میں بلند کرکے رب کے حضور دعائیں کیں۔ ان دعاوٴں میں وہ بچے بھی شریک ہوئے جو نہیں جانتے دہشت گرد کون ہوتے ہیں اور دہشت گردی کیا ہوتی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ پاکستان کی علامت اورجہالت کے خلاف علم بلند کرنے والی قوم کی بیٹی کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں جبکہ گزشتہ روز بھی ملالہ یوسف زئی کی جلد صحت یابی کے لیے ملک بھر کے اسکولوں میں خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

متعلقہ عنوان :