ایم کیوایم کی ملالہ یوسفزئی کے بیرون ملک علاج کی پیشکش،ملالہ قوم کاسرمایہ ہے اورتعلیم کے حصول کی خواہش رکھنے اورتعلیم سے پیارکرنے والے بچوں کیلئے جرات وہمت کی علامت ہے،قوم ملالہ کی صحتیابی کیلئے دعاکرے، الطاف حسین کی اپیل

ہفتہ 13 اکتوبر 2012 12:50

لندن(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔13اکتوبر 2012ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پیشکش کی ہے کہ قوم کی بیٹی ملالہ یوسف زئی کوعلاج کیلئے بیرون ملک لیجانے کی صورت میں اگرحکومت سفری سہولتیں فراہم کردے تو ایم کیوایم قوم کی اس بیٹی کے بیرون ملک علاج کے اخراجات برداشت کرنے کیلئے تیارہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ ملالہ قوم کاسرمایہ ہے اورتعلیم کے حصول کی خواہش رکھنے اورتعلیم سے پیارکرنے والے بچوں کیلئے جرات وہمت کی علامت ہے اورہم قوم کی اس بیٹی کے علاج کیلئے ہرطرح سے اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔ الطا ف حسین نے قوم سے اپیل کی کہ وہ ملالہ کی صحتیابی کیلئے دعاکریں۔