ملک بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع

ہفتہ 13 اکتوبر 2012 19:11

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر۔2012ء) ملک بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے ۔ پنجاب بھر میں تین روزہ پولیو مہم پیر سے شروع ہوگی۔ اس دوران ایک کروڑ 76 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین قطرے پلائے جائیں گے ۔وزیر اعلی کے معاون خصوصی خواجہ سلمان رفیق نے بچوں کو پولیو ویسکین کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اپنے بچوں کو ویسکین نہیں پلائیں گے ۔

ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پنجاب بھر میں اڑتیس ہزار تین سو اٹھانوے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جھنگ میں ڈی سی او جھنگ شاہد نیاز نے بچوں کو ویکسین قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا ۔ چترال میں تین روزہ انسدادپولیو مہم کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ مہم کے دوران 68117 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :