پنجاب میں انسداد پولیو کی قومی مہم 15 تا 17 اکتوبر منائی جائیگی ،مہم کے دوران 5 سال تک کی عمر کے 17.65 ملین بچوں کو پولیو کے قطروں کے ساتھ وٹامن اے کی خوراک بھی دی جائیگی

ہفتہ 13 اکتوبر 2012 19:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔13اکتوبر ۔2012ء) پنجاب میں انسداد پولیو کی قومی مہم 15 تا 17 اکتوبر منائی جائے گی جس کے دوران 5 سال تک کی عمر کے 17.65 ملین بچوں کو پولیو کے قطروں کے علاوہ وٹا من اے کی خوراک بھی دی جائے گی ، وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے گزشتہ روزعلامہ اقبال میڈیکل کالج/جناح ہسپتال میں بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹا من اے کی خوراک پلا کر تین روزہ مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ۔

اس موقع پر عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر نیما عابد ، ڈاکٹر وینڈے،یونیسف کے نمائندے ڈاکٹر رانا مشتاق ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر نثار چیمہ کے علاوہ علامہ اقبال میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر محمود شوکت اور دیگرطبی ماہرین موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان دنیا کے صرف ان تین ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو کی بیماری موجود ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس بیماری کے مکمل خاتمے کے لئے چاروں صوبوں میں پولیو کے خلاف بھرپور مہم چلانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا اور اس سے ملحقہ علاقوں میں جنگی صورتحال اور بعض دیگر وجوہات کی بنا ء پر ہر مرتبہ ہزاروں بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں جس کی وجہ سے پولیو کا وائرس پنجاب سمیت پورے ملک میں موجود ہے

متعلقہ عنوان :