ٹھٹھہ،ملالہ یوسفزئی کی صحت یابی کے لیے درگاہ حضرت عبداللہ شاہ کی درگاہ پر خصوصی دعائیں مانگی گئیں

ہفتہ 13 اکتوبر 2012 20:16

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔13اکتوبر ۔2012ء) علم کی سفیر ملالہ یوسفزئی پر قاتلانہ حملے کے خلاف اوعر ان کی صحت یابی کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے مطابق ٹھٹھہ کی جانب سے درگاہ حضرت عبداللہ شاہ کی درگاہ پر خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور بعد میں حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے درگاہ کے زائرین اور پرائمری سکول عبداللہ شاہ اصحابی کے سینکڑوں طلبہ وطالبات نے ایک احتجاج بھی کیا۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ٹھٹھہ کے صدر اکبر بلوچ ،جنرل سیکرٹری عبدالطیف حسین،اشتیاق قریشی ،درگاہ کے خلیفہ زیب علی،خلیفہ فیروز احمدسمیت اساتذہ طلبہ طالبات درگاہ کے زائرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اجتماع کے بعد درگاہ پر علامہ یوسف زئی کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعامانگی گئیں۔اور حملہ آوروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے ان کی گرفتاری کے لیے نعرے لگائے گئے۔

متعلقہ عنوان :