پاکستان فارما سیوٹیکل مینو فیکچرز ایسوسی ایشن اور وزار ت ریگولیشن وسروسز کی مابین معاملات طے پاگئے ، پی پی ایم اے کے وفد کی وفاقی وزیر نیشنل ریگولیشن سروسز ڈویژن فردوس عاشق اعوان کے ساتھ اہم ملاقات، زیر التواء مقدمات نمٹانے اور ادویات کی رجسٹریشن پر نظر ثانی کا فیصلہ

ہفتہ 13 اکتوبر 2012 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔13اکتوبر ۔2012ء) پاکستان فارما سیوٹیکل مینو فیکچرز ایسوسی ایشن اور وزار ت ریگولیشن وسروسز کی مابین معاملات طے پاگئے ہیں اس حوالے سے زیر التواء مقدمات نمٹانے اور ادویات کی رجسٹریشن پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ یہ فیصلہ ہفتہ کویہاں پاکستان فارما سیوٹیکل مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کیقائم مقام چیئر مین ناصر قریشی کی قیادت میں نمائندہ وفدکی وفاقی وزیر نیشنل ریگولیشن سروسز ڈویژن فردوس عاشق اعوان کے ساتھ اہم ملاقات میں کیا گیا جس میں ادویہ سازی کی صنعت کو درپیش مسائل سمیت دیگر اہم توجہ طلب امور زیر بحث آئیے۔

اس موقع پر وفاقی وزر نے فارما انڈسٹری کے زیر التواء مقدمات نمٹانے اور ادویات کی رجسٹریشن فیس پر نظر ثانی کی یقین دہانی کروائی اور طے پایا کہ آئندہ چند دنوں میں ادویات کی رجسٹریشن فیس پر نظر ثانی کے طریقہ کار سمیت مختلف مقدمات کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس ملاقات میں رجسٹریشن کی زیر التواء درخواستوں اورادویات کی قیمتوں کے تعین کے حوازلے سے وزارت کے سیکرٹری اورڈرگ ریگولیٹری ایجنسی آف پاکستان کے سی ای او کے ساتھ آئندہ تفصیلی ملاقات پربھی اتفاق ہوا ہے ۔

اس ملاقات کو فارما انڈسٹری کی ترقی کیلئے کی جانیوالی کوششوں میں بڑا بریک تھرو قرار دیا جا رہاہے ۔ اس طرحدوستانہ پالیسیوں کے باعث پاکستان کے نجی فارما سیوٹیکل شعبہ کے ریگولیٹ ہوجانے کے بعد یہ توقعات پر پورااترے گا اور ملکی بے روزگاری کیخاتمے اور قومی خزانے میں ریونیو میں اضافے کا باعث بنے گا ۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور اسیوسی ایشن کے مابین آئندہ مذاکرات جاری رکھنے پراتفاق بھی کیا گیا ۔