لاہور،تحریک انصاف کی ملالہ کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریب

اتوار 14 اکتوبر 2012 14:01

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اکتوبر۔2012ء) تحریک انصاف کے کار کنوں نے لاہور میں ملالہ یوسف زئی کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا اور حملہ آوروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

دعائیہ تقریب اورریلی میں تحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں نے شرکت کی۔ شرکا نے طالبہ ملالہ یوسف زئی سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ کارکنوں نے ملالہ یوسف زئی کی جلد صحت یابی کی لئے دعا کی۔