کراچی ،ملالہ پر حملے کیخلاف ایم کیوایم کے آج ملک بھر میں جلسے کرے گی، ملالہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیہ اجتماع کا انعقاد

اتوار 14 اکتوبر 2012 14:01

کراچی (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اکتوبر۔2012ء) ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کے خلاف ایم کیو ایم آج ملک بھر میں جلسے کرے گی۔ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ انتہا پسندوں نے پاکستان پر حملہ کیا۔متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جناح گراوٴنڈ کراچی میں میں ملالہ یوسف زئی کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیہ اجتماع منعقد کیا گیا اور ملالہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے شمعیں روشن کی گئیں۔

اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین سمیت مختلف اسکولوں کے بچوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجتماع میں آئے ہوئے افراد نے ملالہ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا ئیں کیں۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنونیئر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ملالہ پاکستان کا روشن چہرہ ہے جس پر انتہا پسندوں نے حملہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم اس حوالے سے ملک بھر میں اتوار کو جلسہ عام منقعد کر رہی ہے جس کا مرکزی اجتماع کراچی جناح گرااوٴنڈ میں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے جلسے سے یہ ثابت ہوجائے گا کہ یہ انتہا پسندوں کا نہیں ملالہ کا پاکستان ہے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ملالہ پر حملہ محمد علی جناح کے پاکستان پر حملہ ہے اور اب عوام کو یہ چیلنج قبول کرنا پڑے گا اور اس سازش کو ناکام بنانا ہوگا جس کے ذریعے پاکستان کو جہالت کے اندھیروں میں دکھیلنے کی کوشش کی جارہی ہے ،