بلوچستان میں انسداد پولیو کی سہ روزہ قومی مہم (کل ) سے شروع ہو گی، 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے، 6095موبائل ٹیمیں، 784فکسڈ ٹیمیں، 73بارڈر ٹیمز، 284ٹرانزٹ ٹیمز حصہ لیں گی، نگرانی پر 545یونین کونسل انچارج، 1228ایریا انچارج کو معمور کیا گیا ، محکمہ صحت

اتوار 14 اکتوبر 2012 14:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔14اکتوبر ۔2012ء) بلوچستان میں انسداد پولیو کی سہ روزہ قومی مہم (کل ) پیر سے شروع ہو گی ، مہم کے دوران صوبے بھر میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو محکمہ صحت کے مطابق اس مہم کے دوران صوبے بھر میں 6095موبائل ٹیمیں 784فکسڈ ٹیمیں 73بارڈر ٹیمز 284ٹرانزٹ ٹیمز حصہ لیں گی جس کی نگرانی پر 545یونین کونسل انچارج اور 1228ایریا انچارج کو معمور کیا گیا ہے۔

ضلع نصیر آباد اور جعفر آباد میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باوجود انسداد پولیو کی مہم کی جائے گی۔بلوچستان میں رواں سال اب تک صوبے سے پولیو کے تین کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایت پر سہ روزہ قومی پولیو مہم کے دوران متعددصوبائی سکیرٹریز مختلف اضلاع میں پولیو مہم کی نگرانی کریں گے اور مہم کے اختتام پر اپنی رپورٹ چیف سیکرٹری کو پیش کریں گے۔