پشاور،گورنر، خیبر پختونخوا کالیڈی ریڈنگ ہسپتال کادورہ ، درہ آدم خیل خود کش دھماکے کے زخموں کی عیادت ، ہر زخمی کے پاس گئے ، انکی صحت اوران کے علاج معالجے کیلئے فراہم کی جانیوالی سہولیات سے اگاہ کیا، زخمیوں کو اپنی جانب سے نقد رقم اور پھل تحفے کے طور پر دئئے، جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

اتوار 14 اکتوبر 2012 19:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔14اکتوبر ۔2012ء) گورنر، خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کو ثر اتوار کے روز پشاور میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال گئے جہاں انہوں نے گزشتہ روز درہ آدم خیل میں خود کش دھماکے کے زخموں کی عیادت کی۔ گورنر ہر زخمی کے پاس گئے ، انکی صحت اوران کے علاج معالجے کیلئے فراہم کی جانیوالی سہولیات سے اگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے زخمیوں کو اپنی جانب سے نقد رقم اور پھل تحفے کے طور پر دئے اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

گورنر اس مو قع پرمو جود زخمیوں کے عزیز و اقارب سے بھی ملاقات کی اور یقین دلا یا کہ وہ آئندہ بھی ان کے ساتھ رابطے میں رہیں گے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی یقینی بنانے کیلئے انہیں ہر ممکن امداد فراہم کی جائے گی۔فاٹا کے ڈا ئرکٹر صحت ڈاکٹر فواد خان اور ہسپتال کی انتظامیہ اور سینئر ڈاکٹر بھی اس مو قع پر مو جو د تھے۔

متعلقہ عنوان :