ملک بھر میں قومی پولیو مہم کے اگلے راؤنڈ کا صدر زرداری(کل) آغاز کریں گے

اتوار 14 اکتوبر 2012 20:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔14اکتوبر ۔2012ء) ملک بھر میں قومی پولیو مہم کے اگلے راؤنڈ کا صدر آصف علی زرداری(کل) پیر کو ایک تقریب میں آغاز کریں گے جس میں گورنرز،چیف سیکرٹریز،ارکان پارلیمنٹ اور بین الااقوامی تنظیموں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔صدر اس موقع پر اپنے خطاب میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے عوام سے خصوصی اپیل کریں گے کہ وہ پاکستان کو اس بیماری سے نجات دلانے کے لیے بھرپور شرکت کریں۔

(جاری ہے)

وہ بین الااقوامی برادری کو بھی بتائیں گے کہ چیلنجوں کے باوجود پاکستان تمام کوششیں بروئے کار لارہا ہے اور اس مہم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔جس سے پولیو وائرس کا شکار اضلاع میں پولیو پھیلنے اور پولیو کیسز کو تعداد میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔پچھلے سال کی بانسبت اس سال 136 کے مقابلے میں اب تک 44کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی تعداد پچھلے سال 41 کے مقابلے میں اس سال کم ہوکر 28رہ گئی ہے ۔اس سال رپورٹ کئے گئے 44کیسوں میں سے 33کیسز فاٹا اور خیبرپختونخواہ میں ہوئے ہیں ۔پاک ،افغان اور پاک،چائنا سرحدوں پر5سال کی عمرسے کم تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے 22خصوصی بارڈروینسلینیشن پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :