ملالہ یوسف زئی کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا، ملالہ کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے، ریکوری سے مطمئن ہیں، بیرون ملک بھیجنے کی تیاریاں مکمل ہیں،یو اے ای سے ایئر ایمبولینس کی اسلام آباد آمد تیاریوں کا حصہ ہے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) سے جاری تازہ بیان

اتوار 14 اکتوبر 2012 20:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔14اکتوبر ۔2012ء) اے ایف آئی سی کے میڈیکل بورڈ نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی کو فی الحال بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا، ملالہ کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے، ملالہ کی ریکوری سے متعلق مطمئن ہیں۔اتوار کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) سے جاری بیان کے مطابق ملالہ کو بیرون ملک بھیجنے کی تیاریاں مکمل ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ یو اے ای سے ایئر ایمبولینس کا اسلام آباد آنا تیاریوں کا حصہ ہے۔ ضرورت ہوئی تو ایئر ایمبولینس استعمال کی جائے گی۔واضح رہے رواں ماہ نو اکتوبر کو سوات کے علاقے مینگورہ میں سکول سے واپسی پر ملالہ یوسف زئی پر ساتھی طالبات سمیت قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ملالہ پہلے پشاور سی ایم ایچ اور بعد ازاں راول پنڈی سی ایم ایچ منتقل کیا گیا۔